حکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی باضابطہ درخواست
اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی میچورٹی سے قبل رول اوور کیلئے باضابطہ درخواست دے دی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خط کے ذریعے یو اے ای قیادت سے قرض کو رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے ، 2 ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ جبکہ 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے ۔ذرائع کے مطابق توقع ہے تینوں اقساط بروقت رول اوور ہو جائیں گی۔