آفریدی کی آمد پر ہلڑ بازی ،تحقیقاتی رپورٹ پر پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا
لاہور(اپنے نامہ نگارسے )پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد کے موقع پر ہونے والی ہلڑ بازی کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جس پر پنجاب پولیس کی جانب سے کوئی ایکشن نہ لیا جاسکا۔
پنجاب اسمبلی کی جانب سے ویڈیو شواہد کے ساتھ قانونی کارروائی کی سفارش بھی کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سپیکر کی جانب سے آنیوالی رپورٹ پر ایکشن سے متعلق کوئی جواب نہیں دے سکتے ، پنجاب حکومت جواب دینے کی پابند ہے ۔