پی ٹی آئی نے مزار قائد پر جلسے کی اجازت مانگ لی
پشاور(اے پی پی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی کے دورے پر رہیں گے ۔
اس دورے کے دوران وہ سندھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی قیادت خود سنبھالیں گے ۔وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے اور وہ پارٹی قیادت، جیل میں قید کارکنوں اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ اس کے علاوہ سہیل آفریدی کراچی پریس کلب کا بھی دورہ کریں گے اور سیاسی سٹریٹ مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے ۔تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مزار قائد کراچی پر جلسے کی اجازت مانگ لی۔ڈپٹی کمشنر شرقی کو صدر پی ٹی آئی کراچی راجا اظہر نے مزار قائد پر جلسے کے لیے خط لکھ دیا ۔خط میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ 11 جنوری کو سہیل آفریدی جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت دی جائے ۔