بلاول بھٹو سے شیری رحمن ، اویس شاہ اور کئی ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہاؤس میں مصروف دن گزارا، پارٹی کی سینئر لیڈر شیری رحمن ، سندھ اسمبلی کے سپیکر اویس شاہ اور کئی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نے ان سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقات میں پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔
بلاول بھٹوسے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے بھی اپنے صاحبزادے فراز شیخ کے ہمراہ ملاقات کی اور بلاول بھٹو کو سندھ کے تاریخی شہر شکارپور کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ بلاول سے سندھ اسمبلی کے رکن شیر محمد مغیری ،سندھ اسمبلی کے رکن فیاض بٹ نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دادو کے عوامی مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات پر باہم تجاویز پر غورکیا گیا۔ بلاول سے سینیٹر شیری رحمن نے بھی ملاقات کی اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔