شہباز شریف کی راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ آمد، عیادت کی
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئر سیاستدان راجہ ظفر الحق کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی ۔
وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ وزیراعظم نے پارٹی اور ملکی سیاست کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔