مذاکرات پارلیمنٹ کی چھٹی کرانے کیلئے ہونگے ، محمود اچکزئی

مذاکرات پارلیمنٹ کی چھٹی  کرانے کیلئے ہونگے ، محمود اچکزئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ انتخابات میں جیتے ہوئے لوگوں کو ہرایا گیا اور اگر 8 فروری سے پہلے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، مذاکرات اس پارلیمنٹ کی چھٹی کرنے کے لیے ہوں گے ۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا مذاکرات کس چیز پر کرنے ہیں 8 فروری کو 25 کروڑ عوام کی رائے بدل دی گئی، جو جیتے ان کو ہرایا گیا اور جو ہارے ان کو جتایا گیا ۔ہم بار بار کہہ رہے ہیں، یہ خطہ میدان جنگ بننے جا رہا ہے ۔ سیاسی جماعتوں کا تحفظ بھی اسی میں ہے آئین کے مطابق بات چیت کریں، بات چیت اس پر ہونی چاہیے کہ پارلیمنٹ بالا دست ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات اس بات پر ہوں گے کہ عبوری حکومت قائم کی جائے جو الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرے گی اور الیکشن کروائے جائیں گے ۔اپوزیشن رہنما نے کہا کہ ہم نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کیا ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں آواز بلند کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں