گرین ٹری ہولڈنگز کمپنی کیس :فریقین کو ثالثی کے لیے 12جنوری تک مہلت

گرین ٹری ہولڈنگز کمپنی کیس :فریقین کو  ثالثی کے لیے 12جنوری تک مہلت

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ میں گرین ٹری ہولڈنگز کمپنی کے شیئرز سے متعلق کیس میں عدالت نے فریقین کو باہمی ثالثی کے لیے 12جنوری تک مہلت دیتے ہوئے ثالثی ہونے پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ۔

کیس کی سماعت جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت وکیل عذیر بھنڈاری نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کے ثالثی کی مہلت دینے پر کوئی اعتراض نہیں،وکیل سرفراز میتلو نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ثالثی کی تجویز ناکام ہوتی ہے تو مقدمہ میرٹ پر چلایا جانا چاہیے ۔عدالت نے فریقین کو ثالثی کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں