کراچی :بینک سے رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹنے والے 3ڈاکو ہلاک

 کراچی :بینک سے رقم لیکر نکلنے  والوں کو لوٹنے والے 3ڈاکو ہلاک

کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی میں بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تین خطرناک ڈاکو مارے گئے جبکہ نارتھ ناظم آباد میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈکیت ہلاک، ساتھی ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کیماڑی پاک کالونی پولیس کا ڈکیت گروہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین ڈاکو مارے گئے ، ملزموں سے اسلحہ گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں ، ہلاک ملزموں کی شناخت حنیف، گلاب اور سلیمان کے نام سے کرلی گئی،ملزمان ڈکیتی کے 35 سے زائد مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں