ایف بی آر حکام کا کسٹمز ہائوس کوئٹہ کا دورہ ، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

ایف بی آر حکام کا کسٹمز ہائوس کوئٹہ کا  دورہ ، تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد/کوئٹہ (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی انسدادِ سمگلنگ کی انفورسمنٹ کو موثر بنانے اور قانونی تجارت کے فروغ کی حکمتِ عملی کے تحت ایف بی آر کے ممبر (کسٹمز آپریشنز)سید شکیل شاہ اور چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود عباسی نے کسٹمز ہائو س کوئٹہ کا سرکاری دورہ کیا۔

 بریفنگ کے دوران مسعود احمد نے بلوچستان میں تجارتی صورتحال اور تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل سے سینئر افسروں کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر کرم الٰہی نے انسدادِ سمگلنگ کی مسلسل کارروائیوں ، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز اور سخت انفورسمنٹ کے نتیجے میں حاصل ہونے والے محصولات پر بریفنگ دی۔ فضلِ صمد نے کسٹمز گڈانی کے دائرہ اختیار میں انفورسمنٹ کی کارروائیوں اور اسکے نتیجے میں ہونے والی قابل ذکر کامیابیوں پر روشنی ڈالی ۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی ایف بی آر کے سینئر افسروں سے ملاقات کی اور تجارت سے متعلق مسائل پر گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں