خیبر :سکیورٹی فورسزکی 2کارروائیاں ،5دہشت گردہلاک

خیبر :سکیورٹی فورسزکی 2کارروائیاں ،5دہشت گردہلاک

جمرود میں سی ٹی ڈی نے 3دہشت گردوں کو ہلاک کیا ،3کلاشنکوف ،بارودبرآمد ملک دین خیل میں سکیورٹی فورسزکیساتھ جھڑ پ میں 2دہشت گردمارے گئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے دو الگ کارروائیوں میں 5 دہشت گرد ہلاک کردئیے ۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائی پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا ،جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے ،دہشت گردوں کے دو ساتھی پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔ ہلاک دہشت گرد فتنہ الخوارج کے سرگرم ارکان تھے ، جو فورسز پر حملوں سمیت قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں،بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں اور بارود برآمد ہوا ہے ۔دوسری کارروائی ضلع خیبر کے علاقے ملک دین خیل میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے ، جائے وقوعہ سے ایک مشین گن اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد کئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں