بھارت کو ہراکرپاکستانی ہتھیاروں کی عالمی مانگ بڑھ گئی

 بھارت کو ہراکرپاکستانی ہتھیاروں کی عالمی مانگ بڑھ گئی

اتنے آرڈرز مل رہے کہ جلدآئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے :خواجہ آصف

اسلام آباد (این این آئی)بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ہتھیاروں کی عالمی مانگ میں اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ برس مئی میں بھارت کے ساتھ چار روزہ تنازع کے دوران پاکستان نے نہ صرف چینی ساختہ فوجی سازوسامان کی مو ٔثر صلاحیت ثابت کی بلکہ اپنے مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارہ، الخالد مین بیٹل ٹینک اور فتح سیریز گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، جے ایف 17 تھنڈر طیارے کو بھارتی فضائیہ کے جدید ایس 400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کو آدم پور میں تباہ کرنے کا کریڈٹ دیا گیا،جے ایف 17تھنڈر نے دبئی ایئر شو میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہناہے کہ پاکستان کی اسلحہ سازی کی صنعت کی کامیابی ملکی معیشت کا رخ بدل سکتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے طیارے جنگ میں آزمائے جا چکے ہیں اور اتنے آرڈرز مل رہے ہیں کہ پاکستان کو چھ ماہ میں آئی ایم ایف کی ضرورت نہ رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں