پشاور:ملزموں کی فائرنگ سے شہید سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ ادا

پشاور:ملزموں کی فائرنگ سے شہید سی ٹی ڈی اہلکار کی نماز جنازہ ادا

پشاور (دنیا نیوز)نواحی علاقے شاہی بالا میں ملزموں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکار ثنا اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی۔

 جس میں عسکری، پولیس حکام اور اہلکاروں سمیت شہید کے لواحقین نے شرکت کی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید ثنا اللہ کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی، افسروں نے شہید کے جسد خاکی پر پھول رکھے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں