سپیکر، چیئرمین سینیٹ ملاقات پارلیمانی ہم آہنگی بڑھانے کا عزم
اسلام آباد(نامہ نگار،سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ بھی موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران قانون سازی، پارلیمان کے مؤثر کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے ملک کے آئینی و قانون ساز اداروں کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے اور پارلیمانی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سپیکر کو حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے فروغ کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں ایاز صادق سے صوبائی محتسب خیبر پختونخوا رباب مہدی نے بھی ملاقات کی۔ سپیکر نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انکو بروقت انصاف کی فراہمی میں محتسب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کو سراہا۔