گریڈ 20ترقی کورس کیلئے 30افسران کی اضافی نامزدگی ،10کی منسوخ
کورس 19جنوری سے 8مئی 2026تک لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20میں ترقی کے لیے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے 30افسران کی اضافی نامزدگی ،10کی منسوخ اور6کے تربیتی مراکز تبدیل کر دئیے ۔سینئر مینجمنٹ کورس میں گریڈ 19 کے افسران شریک ہوں گے جن میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب عمر شیر اور ڈپٹی سیکرٹری داخلہ سید عبدالمنان شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سینئر مینجمنٹ کورس 19 جنوری سے 8 مئی 2026 تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) لاہور، کراچی، پشاور اور اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔