ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر کی ملاقات

ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر کی ملاقات

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)قائم مقام صدرِ پاکستان و چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر غضنفر ہاشمی نے ملاقات کی۔

غضنفر ہاشمی نے قائم مقام صدر کو ورلڈ ڈائیلاگ فورم کے مقاصد اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فورم کی چوتھی سالانہ بین الاقوامی کانفرنس رواں سال اپریل میں واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوگی جس میں پارلیمانی تعاون، تجارت، معاشی روابط سمیت پاکستان اور امریکا کے درمیان وسیع تر دوطرفہ تعلقات پر توجہ دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں