سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت 12 افسروں کے تقرر و تبادلے
عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، ساجد بیگ کو اڈیالہ جیل لگا دیا ٹیپو سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین،سہیل نبی لودھراں تعینات
راولپنڈی ( خبر نگار ،اے پی پی)محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے انتظامی بہتری کے لیے 12 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق، حق نواز کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،سپرنٹنڈنٹ جیل اشتیاق احمد گِل کو معطل کر کے انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، ساجد بیگ کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی اور ٹیپو سلطان کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین،سہیل نبی گِل کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں، آفتاب احمد کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی اور عمران نوید اشرف کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ ،غلام محی الدین کو سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد، ثاقب الٰہی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد، یاسر حسن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مشتاق احمد کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ۔