شیخوپورہ :چھت گرنے سے 2بچیاں جاں بحق
1شخص معمولی زخمی، 8سالہ شبنم، 12سالہ آمنہ موقع پر چل بسیں
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے علاقہ پٹھان کالونی ایک مینار والی مسجد کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 2بچیاں جاں بحق،ایک شخص معمولی زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ہی دم توڑ جانے والی بچیوں کی لاشوں کو ریسکیو آلات کی مدد سے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو ٹیموں نے معمولی زخمی کو موقع پر طبی امداد فراہم کی ۔جاں بحق بچیوں کی شناخت 8سالہ شبنم اور 12سالہ آمنہ کے نام سے ہوئی۔