کراچی: 59 مِسنگ افراد میں سے 26 کی لوکیشن گل پلازہ کے پاس ملی ہے، پولیس

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے بتایا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے 59 افراد میں سے 26 کی لوکیشن پلازہ کے پاس ملی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق پولیس سے 59 افراد کے لاپتہ ہونے پر مختلف لوگوں نے رابطہ کیا، جس کے بعد تمام افراد کے ان کی فیملیز سے موبائل نمبر حاصل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 26 افراد کی لوکیشن گل پلازہ کے پاس ملی ہے، مزید افراد کی لوکیشن کی سکرونٹی کر رہے، پولیس نمبرز پر مزید کام کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں