امریکا پاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ کو شش کر رہا :نیٹلی بیکر
امریکی کمپنیاں محض منافع کیلئے نہیں بلکہ مقامی کمیونٹی کی تقدیر بدلنے کاکام کر رہیں امریکی ناظم الامور کا دورہ نوشہرہ ، امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کاافتتاح
نوشہرہ (نمائندہ دنیا)امریکی سفارت خانے کی ناظم الامورنیٹلی بیکر نے گزشتہ روز نوشہرہ کا دورہ کیا ،ا س موقع پر انہوں نے کہا پاکستانی معیشت کے استحکام اور خوشحالی کے لیے امر یکا سنجیدہ کوشش کررہا ہے ۔ امریکی تعاون سے چلنے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا اس دورے کا بنیادی مقصد یہ باور کرانا تھا کہ امریکی کمپنیاں محض منافع کے لیے نہیں بلکہ مقامی کمیونٹی کی تقدیر بدلنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے وقف ڈیف ریچ سکول کا دورہ بھی دورہ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو میں ناظم الامور نے کہا امریکی برانڈز اور پاکستانی شراکت داروں کا یہ ملاپ مقامی معیشت کی مضبوطی کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس وقت پاکستان میں 80 سے زائد امریکی کمپنیاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جن کی بدولت ایک لاکھ بیس ہزار پاکستانیوں کو براہِ راست روزگار میسر ہے ۔