وزیردفاع،ڈپٹی CEOسائوتھ ایئرکی ملاقات،فضائی آپریشنز پرگفتگو

وزیردفاع،ڈپٹی CEOسائوتھ ایئرکی ملاقات،فضائی آپریشنز پرگفتگو

کم سہولت یافتہ ایئرپورٹس کو آپریشنل نیٹ ورک سے جوڑنااحسن اقدام :خواجہ آصف

 اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور ساؤتھ ایئر پاکستان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر محسن جمیل کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ساؤتھ ایئر کے مجوزہ فضائی آپریشنز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈپٹی سی ای او ساؤتھ ایئر نے یقین دہانی کرائی کہ ایئرلائن ایک دہائی سے زائد عرصے بعد اسلام آباد، مظفرآباد اور راولاکوٹ کے درمیان فلائٹ آپریشنز بحال کرے گی۔وفاقی وزیرِ دفاع نے کم سہولت یافتہ ایئرپورٹس کو آپریشنل نیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے ساؤتھ ایئر کے اقدام کو سراہا۔وفاقی وزیرِ دفاع نے میرپور آزاد کشمیر اور سیالکوٹ ایئرپورٹ کے درمیان ایئر سفاری کے طور پر ہیلی کاپٹر آپریشنز شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے ساؤتھ ایئر کی ٹیم نے خوش آئند قرار دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں