دہشتگرد میراک چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

دہشتگرد میراک چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے

بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود جمع ،’’چکرانی امن فورس‘‘ میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد(دنیا نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات سامنے آنے لگے ، علاقہ کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے، بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہوگئیں،بلوچستان میں دہشتگردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاستِ پاکستان کے سامنے سرنڈرکردیا،میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے ،سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا،سرنڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی جمع کرایا،میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف ‘‘چکرانی امن فورس’’ میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا،آپریشن ردّالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں