بانی پی ٹی آئی ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں : خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی ملک کو کمزور کرنا  چاہتے ہیں : خواجہ آصف

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک اور خیبرپختونخوا کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،علیمہ خان کا بیان ملکی سالمیت کیخلاف ہے۔

جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اور اور ان کے خاندان کا کردار کھل کرسامنے آچکا ہے۔ علیمہ خان کا بیان پاکستان کی سالمیت کیخلاف ہے، پاکستان کسی جاگیر نہیں۔ بلوچستان میں دہشتگردی کا واقعہ ہو یا خیبرپختونخوا کے حالات، ہم مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، ہمارے فوجی جوان مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، جیسے ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ان شا اللہ ان تمام چیلنجز سے بھی سرخرو ہونگے ۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس جماعت کی تمام تر سیاست بانی پی ٹی آئی کی قید سے شروع ہو کر اسی پرہی ختم ہو جاتی ہے ،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے جو گرہیں انہوں نے ملک کیلئے باندھی تھیں آج وہ ہم دانتوں سے کھول رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں