کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کیا جائے: پاکستان کا دو ٹوک مؤقف
نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں یواین قراردادوں، انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہئے۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے یوم یکجہتی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کیا جانا چاہئے، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ماورائےعدالت قتل کئے جاتے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات کئے گئے، مسلسل لاک ڈاؤن سے تعلیمی ادارے بند ہیں، کرفیو سے سیاحت اور دیگر شعبے بری طرح متاثر ہیں، مقبوضہ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ مشکل میں رہتے ہیں۔
مستقل مندوب نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں تعلیم، صحت اور سماجی زندگی متاثر ہوتی ہے۔