وزیراعلیٰ پنجاب کی کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات، اظہار تعزیت

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیپٹن محمد علی قریشی شہید کے گھر گئیں، اہل خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہارِ کیا۔

کیپٹن محمد علی قریشی 22 اگست 2024ء کو بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے، وزیراعلیٰ نے محمد علی قریشی شہید کی بہادری اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔

مریم نواز نے شہید کے اہل خانہ کے جذبہ حب الوطنی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں