مذاکرات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ایران سے ڈیل ہو سکتی ہے یا نہیں، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو سکتی ہے یا نہیں۔
ایک بیان میں ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ٹرمپ عمان میں شیڈول امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارتکاری ناکام ہوئی تو صدر کے پاس دیگر آپشنز بھی ہیں، امریکی صدر دنیا کی طاقتور ترین فوج کے کمانڈر ان چیف ہیں۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ خطے میں امریکی فوج کی موجودگی اور ایران کی بھرپور جنگی تیاریوں کے باوجود سفارتی عمل جاری ہے۔