پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
آٹھ فروری کو بڑے شہروں میں عوامی سطح پر پرامن احتجاج ہوگا، بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی گئی، فورسز اور معصوم شہریوں کی شہادتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے، وفاق سے خیبرپختونخوا کے بقایا جات فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا، این ایف سی اور اے آئی پی فنڈز کی ادائیگی پر زور دیا گیا، قبائلی اضلاع کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکج کا مطالبہ کیا گیا۔
دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے فوری پیکج کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا، امن و امان کیلئے مؤثر اقدامات ناگزیر قرار دیئے گئے۔