لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) پولیس نے متعدد اضلاع میں انتہائی مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ کیٹی ممتاز کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو کی شناخت فرحان ویسر کے نام سے ہوئی ہے، فرحان ویسر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، زخمی ڈاکو فرحان نوابشاہ، کشمور اور لاڑکانہ پولیس کو مطلوب تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمی ڈاکو کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جلد ڈاکو کے دیگر ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا جائے گا۔