رحمان بابا ایکسپریس میں مسافر خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش کا انوکھا واقعہ رپورٹ
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس میں دوران سفر خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
کراچی سے ریلوے پولیس کے مطابق ٹرین انجن خراب ہونے کی وجہ سے دھابیجی سٹیشن پر کھڑی تھی کہ خاتون کو طبی امداد کی ضرورت پڑی۔
ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ٹرین میں سفر کرنے والے ڈاکٹر نے خاتون کو طبی مدد فراہم کی اور خاتون نے بچی کو جنم دیا۔
دوسری جانب ریلوے پولیس نے مزید بتایا کہ ماں اور بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔