پاکستان کا اعزاز، 58 سائنسدان دنیا کے ٹاپ 2 فیصد افراد کی بااثر محققین کی فہرست میں شامل

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اہم سائنسی اعزاز حاصل کر لیا۔

58 پاکستانی سائنسدان دنیا کے ٹاپ دو فیصد بااثر محققین کی فہرست میں شامل ہوگئے، عالمی شہرت یافتہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے فہرست جاری کی گئی، فہرست میں شامل ممتاز سائنسدانوں میں پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار احمد بھٹہ، پروفیسر عبدالباسط بھی شامل ہیں۔

عالمی رینکنگ میں پاکستان کی نمایاں پوزیشن کی بڑی وجہ صحت اور طبی تحقیق کا شعبہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں