جرمن چانسلر کا ایرانی قیادت سے مذاکرات اور جوہری پروگرام ختم کرنے کا مطالبہ
دوحہ: (دنیا نیوز) جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی قیادت سے مذاکرات اور جوہری پروگرام ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
فریڈرک مرز نے کہا کہ ایرانی حملے ماضی میں شدید نقصان اور عالمی مذمت کا سبب بنے، خطے میں استحکام کیلئے قطر اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون ضروری ہے، عالمی اور علاقائی تنازعات، بشمول یوکرین کی جنگ سے سب متاثر ہیں، قطر اور سعودی عرب جیسے شراکت داروں کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا جائے گا۔
جرمن چانسلر کی امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات ہوئی، مضبوط تعلقات کا عندیہ دیا، فریڈرک مرز کی قطر میں کاروباری اور سیاسی وفود سے ملاقاتیں جاری رہیں، جرمن چانسلر کا دوحہ میں کاروباری راؤنڈ ٹیبل میں اقتصادی اور سیاسی تعاون پر زور دیا۔