طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں، ایشوریا کا ابھیشک کیلئے محبت بھرا پیغام
ممبئی: (دنیا نیوز) طلاق کی افواہوں کے دوران ایشوریا رائے نے اپنے شوہر ابھیشک کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام دے کر معاملے کو نیا رخ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے کی ایک انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر ابھیشک بچن کی 50ویں سالگرہ پر مبارک باد کا پیغام دیا۔
ایشوریا نے ابھیشک کے بچپن کی تصور اور پیار بھرے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ پیارے بےبی-پاپا کو 50 سالگرہ مبارک، ڈھیر سارا پیار، سکون، خوشیاں، دلی سکون اور بہترین صحت کے ساتھ خوش رہیں اور محبت کے ساتھ چمکتے رہیں ۔
ایشوریا رائے کے مداحوں نے ان کے پیغام کو خوب سراہا ہے، مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں ابھیشک بچن کی ادھوری تصویر جاری کرنے پر لکھا کہ صرف آنکھیں کیوں اور کسی نے لکھا کہ ایشوریا رائے نے غلطی سے ادھوری تصویر پوسٹ کی ہے، کچھ صارفین نے لکھا جوڑا پرفیکٹ ہے، اور ان کے درمیان حقیقی پیار چھلک رہا ہے
صارفین نے سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کو ان کے شوہر ابھیشک بچن کی 50ویں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی۔