جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، ایک اور فلسطینی شہید، خاتون زخمی
غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملے جاری رہے جبکہ ایک فلسطینی شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔
صیہونی فورسز نے خان یونس میں خیمے کو نشانہ بنایا، واضح رہے کہ رفاہ کراسنگ جزوی بحال کر دی گئی ہے، 25 فلسطینی غزہ واپس پہنچ گئے، اسرائیل سے فلسطینیوں کی لاشیں اور انسانی باقیات غزہ واپس پہنچا دی گئیں، 54 لاشوں اور 66 ڈبوں میں انسانی باقیات منتقل کی گئیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق لاشوں اور باقیات کی فرانزک جانچ اور دستاویزی کارروائی جاری ہے۔