نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق افسوسناک حادثہ سٹاپ برج جیوے خاں، نور شاہ روڈ پر پیش آیا، حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
1122 عملہ کے مطابق لاشیں ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔