راولپنڈی میں دھاتی ڈور سے 2 بچے زخمی، مقدمہ درج

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی میں 5 سالہ بچے کی گردن پر ڈور پھر گئی جس سے اس کا بھائی بھی زخمی ہو گیا۔

راولپنڈی میں ڈور پھرنے سے 5 سالہ ابوبکر کی گردن پر گہرا زخم آیا ہے، ڈور سے ابوبکر کا ایک سالہ بھائی دانیال بھی زخمی ہوگیا، دونوں بچے ماموں کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہے تھے۔

پولیس نے دھاتی ڈور سے دو بچوں کے زخمی ہونے پر ایف آئی آر درج کرلی ہے، ایف آئی آر اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کی گئی، نامعلوم پتنگ باز کے خلاف درج مقدمہ میں اینٹی کائیٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعہ کی بھی شامل کی گئی۔

راولپنڈی میں دونوں بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں شفٹ کیا گیا، علاج معالجے کے بعد اب دونوں بچے گھر شفٹ ہوچکے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم پتنگ باز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں