کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بحال

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سے اندرون صوبہ اور دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث 31 جنوری کو ہونے والے حملوں کے بعد گزشتہ پانچ روز سے معطل ٹرین سروس کو بحال کر دیا گیا ہے، کوئٹہ سے اندرونِ صوبہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کیلئے ٹرین آپریشن مرحلہ وار دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی، جس کے بعد مسافروں نے سکھ کا سانس لیا، اسی طرح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی آج سے بحال کر دی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ٹرین سروس آئندہ چند روز میں بحال کر دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں