بلوچ طلبہ اور اساتذہ کا کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آزاد کشمیر کا دورہ

مظفرآباد: (دنیا نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ مظفرآباد پہنچے جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اس دوران انہوں نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

بلوچ طلبہ اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وہ کشمیری بھائیوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور ہر دم ساتھ رہیں گے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھارت کیلئے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط فوج رکھتا ہے اور کشمیر کبھی بھارت کا نہیں ہوسکتا، کشمیر پاکستان کا تھا، ہے اور رہے گا، اساتذہ کی جانب سے شہدائے کشمیر کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ طلبہ کی دیرینہ خواہش تھی کہ وہ خود کشمیر آ کر اس کی حقیقت کو قریب سے جانیں، دورے کے دوران بلوچستان کے طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان، کشمیر اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے بھی بلند کئے۔

بلوچ طلبہ کا آزاد کشمیر کا یہ دورہ مسئلہ کشمیر سے ملک بھر کے عوام کی اصولی وابستگی کا ثبوت قرار دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں