لکی مروت: دہشت گردوں نے پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا
لکی مروت: (دنیا نیوز) لکی مروت کے علاقے بھانہ منجیوالا میں دہشت گردوں نےگیس پائپ لائن اورٹی بی ایس کودھماکےسےاڑا دیا۔۔
محکمہ گیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا میں دھماکے کی وجہ سے ٹی بی ایس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
گیس حکام کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد لکی مروت شہر اور سرائے نورنگ کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے،جس کے باعث ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
دھماکے اور گیس کےشدید اخراج کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے،گیس کی بحالی کے لیے مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔