بجلی فی یونٹ 28پیسے مہنگی نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(این این آئی)نیپرا نے دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 28پیسے مہنگی کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔ اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔