ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ سنبھال لیا

 ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ سنبھال لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ،اے پی پی) معروف سکالر اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔

 ایچ ای سی سیکرٹریٹ آمد پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق اور دیگر سینئر افسران نے استقبال کیا۔اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور ادارہ سازی کے شعبے میں 35 سال سے زائد کا تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر نیاز ملک کے سینئر ترین وائس چانسلر ہیں ،جن کے پاس چھ معتبر اداروں کی قیادت کا مجموعی طور پر 16 سالہ تجربہ ہے ، ان اداروں میں قائد اعظم یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، یو ای ٹی ٹیکسلا، نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ساہیوال اور انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور شامل ہیں۔ ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز سے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ۔قدر خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر نیاز کو 2015 میں ستارہِ امتیاز، 2017 میں پی ای سی گولڈ میڈل اور 2015 میں این ٹی یو بورڈ آف گورنرز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں