پشاور ہائیکورٹ:ڈسپلن خلاف ورزی پر سینئر سول جج فارغ

پشاور ہائیکورٹ:ڈسپلن خلاف ورزی پر سینئر سول جج فارغ

شوکاز نوٹس جاری، ملزم نے تسلی بخش جواب نہیں دیا:ہائیکورٹ اعلامیہ

پشاور (این این آئی)پشاورہائیکورٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مردان میں سینئر سول جج نوکری سے فارغ کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سینئر سول جج اعجاز الحق اعوان نے دورانِ ملازمت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ملزم نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ دورانِ کارروائی ملزم کے خلاف جرم اور الزامات ثابت ہوئے جس پر اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں