مضبوط عدالتی نظام ترقی، جمہوری حکمرانی کی بنیاد:چیف جسٹس

مضبوط عدالتی نظام ترقی، جمہوری حکمرانی کی بنیاد:چیف جسٹس

اقوام متحدہ کوآرڈینیٹر کی ملاقات، نظام انصاف میں اصلاحاتی ترجیحات پر گفتگو تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت، ڈیٹا پر مبنی اصلاحات کیلئے تعاون پر اتفاق کیا گیا

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے مضبوط عدالتی نظام پائیدار ترقی اور جمہوری حکمرانی کی بنیاد ہے ۔ چیف جسٹس سے اقوامِ متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ اور وفد نے عدالتی اصلاحات سے متعلق ملاقات کی، جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں نظامِ انصاف میں اصلاحاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیف جسٹس نے انصاف تک رسائی اور عدالتی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی اور شہری دوست، جامع اور موثر نظامِ انصاف پر زوردیا اورانصاف کے نظام اور گورننس و احتساب کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔ عدلیہ اور اقوامِ متحدہ کے مابین تکنیکی معاونت، عدالتی تربیت و ڈیٹا پر مبنی اصلاحات پر تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ پالیسی سپورٹ اور عالمی بہترین تجربات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں