صدرزرداری سے فیصل واوڈاکی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

صدرزرداری سے فیصل واوڈاکی ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا نے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم شریک تھے ،صدرِ مملکت سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماامتیاز شیخ نے بھی ملاقات اور سندھ سے متعلق امور زیرِ غور آئے ،ترجمان ایوان صدر کے مطابق ملاقاتوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں