عوام کی آسانی کیلئے بیوروکریٹک نظام میں تبدیلی ناگزیر:مصدق ملک
سب سے زیادہ 118اصلاحات پاور ،انرجی سیکٹر میں کی گئیں ہیں:تقریب سے خطاب
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 لانچ کردی اور کہا کہ ایک سال میں 650 سے زائد اصلاحات، گزشتہ سال 620 اصلاحات کی گئیں، لائنیں چل سکتی ہیں، انصاف نہیں رُکنا چاہیے ،بیوروکریٹک نظام میں شفاف تبدیلی ناگزیر ہے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں،ڈیجیٹل اصلاحات کا مقصد عوام کے لیے سروسز تک رسائی آسان بنانا ہے ،فزیکل فائلیں انصاف کا قبرستان بن چکی ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی 100 فیصد فائلیں ڈیجیٹلائز ہو چکی ہیں،فائل میں چھیڑ چھاڑ کی صورت میں ڈیجیٹل فُٹ پرنٹ باقی رہتا ہے ،سب سے زیادہ اصلاحات پاور اور انرجی سیکٹر میں کی گئیں،انرجی سیکٹر میں 118 اصلاحات متعارف کروائی گئیں،نوجوانوں کو 12600 بین الاقوامی معیار کے ٹیک سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ، یہ سرٹیفکیٹس ملک بھر کے نوجوانوں کو گھر کی دہلیز پر ملیں گے ،ڈیجیٹل دنیا سرحدوں سے آزاد ہے ۔