نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات ، صدر کا خط پہنچایا

نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات ، صدر کا خط پہنچایا

قائد ن لیگ پاکستان کے محب وطن بیٹے ،عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے ، خط ازبکستان صدر نے نواز شریف اور مریم نواز کو ازبکستان کے دورے کی دعوت بھی دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے جمہوریہ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کر کے انہیں جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیف کا خط پہنچایا۔ جمہوریہ ازبکستان کے سفیر سے ملاقات میں نواز شریف نے ازبکستان کے صدر اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان اور ازبکستان کے درمیان حالیہ معاہدوں اور ایم او یوز کا بھی ذکر ہوا۔ نواز شریف نے اس اہم پیش رفت کو دونوں برادر ملکوں کے تعلق کے سنہری دور کا آغاز قرار دیا۔

مسلم لیگ نون کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ اس خط میں صدر شوکت مرزائیف نے نوازشریف کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلق کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ نواز شریف پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں جنہوں نے پاکستانی عوام کیلئے شاندار منصوبے بنائے ۔ صدر شوکت مرزائیف نے مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی منصوبوں کا بھی حوالہ دیا اور ان کی مختصر مدت میں پنجاب کی بہتری میں اہم کردار ادا کرنے والی پالیسیوں اور کاوشوں کی تعریف کی۔ جمہوریہ ازبکستان کے صدر نے نواز شریف اور مریم نواز شریف کو ازبکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں