عازمین حج کیلئے متعلقہ بینک برانچوں میں سعودی ویزا بائیو میٹرک سہولت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) وزارت مذہبی امورکے سیکرٹری ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیرصدارت جاری حج آپریشن جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ بینک برانچیں عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو میٹرک میں مدد فراہم کریں گی۔
پاک حج ایپ کے ذریعے عازمین حج کو سعودی ویزا بائیو میٹرک کی اہمیت سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر آگاہی اور سہولت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ترجمان کے مطابق تاشیر سینٹرز صبح 9 تا 5 بائیو میٹرک سہولت دیں گے ، وزارت نے ڈائریکٹوریٹس میں بائیو میٹرک سہولت ڈیسک کے قیام کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ 17 فروری حتمی ڈیڈ لائن ہے ، مزید توسیع ممکن نہیں ہو گی، بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا۔