پاکستان کا برآمدی شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن :وزیرتجارت

 پاکستان کا برآمدی شعبہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن :وزیرتجارت

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا برآمدی شعبہ تیزی سے تنوع اور پختگی کی طرف بڑھ رہا ہے ، دواسازی، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی اور فوڈ ویلیو ایڈیشن میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک دہائی قبل ویلیو ایڈڈ فوڈ ایکسپورٹس میں محدود موجودگی رکھتا تھا، اب پوری فوڈ ویلیو چین میں نمایاں مقام حاصل کر چکا ہے ،وہ منگل کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام کمبوڈیا کی وزیر تجارت چام نیمول اور ان کے وفد کے اعزاز میں د ئیے گئے نیٹ ورکنگ لنچ سے خطاب کر رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں