بلوچستان اسمبلی:دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی:دہشتگردی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرارداد صوبائی وزیر میر سلیم کھوسہ نے پیش کی۔

 جس میں 31 جنوری کے واقعات کی شدید مذمت، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ایوان نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے اور عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزرا اور اپوزیشن ارکان نے امن کے قیام، عوامی مسائل کے حل اور سکیورٹی مؤثر بنانے پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں