لاہور سمیت بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہنے کا امکان
اسلام آباد، لاہور (اپنے رپورٹرسے ،اے پی پی )لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج (جمعرات )موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح /رات میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم دن کے وقت وسطی و جنوبی حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا،تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر بارش ہوئی ۔