گورنر کنڈی کی وزیراعظم سے عون شہید کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش

 گورنر کنڈی کی وزیراعظم سے عون شہید کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش

عون عباس نے خودکش حملہ آور کو روک کر بہادری، دلیری کی عمدہ مثال قائم کی:خط

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ترلائی امام بارگاہ دھماکا میں بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھا جس میں شہید عون عباس کی غیر معمولی بہادری کو سلام عقیدت پیش کیا اور صدارتی ایوارڈ بعد از شہادت تمغہ شجاعت عطا کرنے کی سفارش کی۔ شہید عون عباس نے اپنی جان پر کھیل کرخودکش حملہ آور کو روک کر بہادری و دلیری کی عمدہ مثال قائم کی ۔ علاوہ ازیں گورنر فیصل کریم کنڈی نے SSDO کے زیرانتظام انتہاپسندی و دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مکالمے پر مبنی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بدلتے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اجتماعی، مربوط اور جامع قومی ردعمل کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں