پختونخوا میں ڈیجیٹل اصلاحات، آئی ٹی بورڈ کی ایئر بک جاری

 پختونخوا میں ڈیجیٹل اصلاحات، آئی ٹی بورڈ کی ایئر بک جاری

2025میںریونیو، پولیس سمیت 80 سرکاری سروسز کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ڈیجیٹل سکلز پروگرامز کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو مہارتیں فراہم کی گئیں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (آئی ٹی بورڈ) نے اپنی ایئر بک 2025 جاری کر دی جس میں ڈیجیٹل اصلاحات کے ایک سال کی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔ایئر بک کے مطابق سال 2025 کے دوران آئی ٹی بورڈ نے سرکاری محکموں  میں مینول نظام کی جگہ آسان ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف کرائے ۔ اس ضمن میں دستک کو صوبے بھر میں عوامی خدمات کے حصول کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر نافذ کیا گیا جس کے ذریعے ریونیو، پولیس، ٹرانسپورٹ، ہاؤسنگ اور بلدیاتی خدمات سمیت 80 سے زائد سرکاری سروسز کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا گیا۔ ایئر بک میں خیبر پاس کے اجرا کو بھی ایک سنگ میل قرار دیا گیا ہے جو صوبے کا متحدہ ڈیجیٹل شناختی نظام ہے جس سے شہریوں کو بار بار دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت ختم ہو گئی ۔صوبے کو کیش لیس بنانے کیلئے صوبائی سطح کی پہلی ڈیجیٹل ادائیگی و فِن ٹیک حکمتِ عملی پر عملدرآمد شروع کیا گیااور پیمیر پلیٹ فارم کے ذریعے ایکسائز، ریونیو، آبپاشی اور تعمیرات سمیت 40 سے زائد سرکاری خدمات میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ممکن بنایا گیا۔ ڈیجیٹل سکلز پروگرامز، انٹرن شپ، فیلوشپس اور آئی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو مہارتیں فراہم کی گئیں۔ ڈیجیٹلائزیشن کے نتیجے میں کاغذ کے استعمال میں کمی، توانائی ، پانی کی بچت اور کاربن اخراج میں کمی جیسے ماحولیاتی فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں